Saturday, May 11, 2024

سپریم کورٹ میں پلاٹ قبضہ کیس میں ملزم صدام حسین کی درخواست ضمانت مسترد

سپریم کورٹ میں پلاٹ قبضہ کیس میں ملزم صدام حسین کی درخواست ضمانت مسترد
May 12, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں پلاٹ قبضہ کیس میں ملزم صدام حسین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار پیش ہوئے اور بتایا کہ تفتیشی افسر کو تفتیش میں غفلت پر شوکاز نوٹس پہلے ہی جاری ہو چکا۔ کام میں خامیوں پر انکوائری چل رپی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے آئی جی کی سرزنش کی اور ریمارکس دیئے کہ قتل، اغوا ، قبضہ اور حادثے کے مقدمات میں تفتیش کا کتابچہ ہونا چاہیے۔ پاکستان بننے کے بعد یہ پہلا سبق تھا جو تفتیشی افسران کو دینا چاہیے تھا۔ تفتیشی افسر تحقیقات کے لیے فیلڈ میں جانے کی زحمت نہیں کرتا۔ آخر کب ہمارا تفتیش کا طریقہ کار ٹھیک ہو گا۔ جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دئیے کہ ایک مرلہ پلاٹ پر ایک شخص قتل اور 4  زخمی ہو گئے۔ کوئی قبضہ مافیا کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا۔ تفتیشی نے صرف اتنا دیکھنا تھا کہ زمین کس کی ہے اورقبضہ کرنے کون آیا؟؟ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو پولیس کارکردگی میں بہتری لانے کا حکم دے دیا اور قرار دیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تفتیشی افسر تصدق حسین شاہ کےخلاف محکمانہ کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کر دی۔