Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ میں نیا عدالتی سال 11ستمبر سے شروع ،فل کورٹ افتتاحی تقریب ہوگی

سپریم کورٹ میں نیا عدالتی سال 11ستمبر سے شروع ،فل کورٹ افتتاحی تقریب ہوگی
September 4, 2019
اسلام آباد(92 نیوز )سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نیا عدالتی سال 11ستمبر سے شروع ہوگا ۔ سپریم کورٹ  کے نئے عدالتی سال کے موقع پر افتتاحی تقریب بھی کی جائے گی  ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی زیر صدارت فل کورٹ تقریب میں سپریم کورٹ کے ججوں کے علاوہ وکلا بھی شرکت کریں گے ۔ حسب روایت اٹارنی جنرل،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور صدر سپریم کورٹ بار عدالتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور اصلاحات کیلئے تجاویز دیں گے ۔ چیف جسٹس عدالتی اصلاحات سے متعلق صدارتی وپالیسی خطاب کرینگے ۔نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب کمرہ عدالت نمبر ایک میں ہوگی۔