Thursday, May 2, 2024

سپریم کورٹ میں مسلم لیگی رہنما کی جانب سے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں  مسلم لیگی رہنما کی جانب سے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست دائر
May 12, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ درخواست  لیگی رہنما نوراعوان کی جانب سے دائرکی گئی، درخواست گزار کےمطابق مخالفین کا مقصد الزام لگا کر سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے۔ نوازشریف پر بھارت میں منی لانڈرنگ کا الزام عائد ہوتے ہی چیئرمین نیب سے پہلے استعفے کا مطالبہ کیا گیا ،پھر ن لیگ کی مجلس عاملہ کا قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ اور اب عمل درآمد شروع کر دیا گیا ۔ن لیگ چیئرمین نیب کے خلاف کھل کر سامنے آ گئی اورعدالت سے رجوع کر لیا۔ ن لیگی رہنما نور احمد اعوان نے نیب کے خلاف سپریم کو رٹ کے دروازے پر دستک دے دی ،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت رقم منتقلی کے الزامات لگا کرنوازشریف کو بدنام کیا گیا،مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا ہے،ن لیگی رہنما نور احمد اعوان نے الزامات کی تحقیقات کی استدعا کی ہے ۔ دوسری طرف چیئرمین نیب پر لیگی رہنماؤں کا غصہ ٹھنڈا ہونے کا نام نہیں لے رہا ،عابد شیرعلی کا کہنا ہے چیئرمین نیب نے نوازشریف پر الزامات لگا کر بھونڈا مذاق کیا ۔ ن لیگ کا عدالت میں جانا نیب اور ن لیگ کے آمنے سامنے آنے کا واضح ثبوت ہے ۔تاہم سوال یہ بھی ہے کہ کیا ن لیگ چیئرمین نیب کے خلاف جارحانہ طرز عمل اپنا کر کرپشن کے کیسز سے توجہ تو نہیں ہٹانا چاہتی ؟۔