Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا ازخود نوٹس کیس کی سماعت
November 30, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا معاملےکا از خود نوٹس لینے سے متعلق آج سماعت کی۔ سماعت کے دوران آپریشن میں نا کامی کے بعد تنقید کی زد میں آئی اسلام آباد پولیس نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی جس میں پولیس نے آپریشن کی نا کامی کا اعتراف کر لیا۔
پولیس نے اپنی رپورٹ میں آپریشن کی نا کامی کی وجوہات بتاتے ہوئے دعوی کیا کہ آپریشن شروع ہونے پر 80 فیصد علاقہ کلیئر کرا لیا گیا تھا۔ اسی دوران مظاہرین نے سیکورٹی اہلکاروں کے مذہبی جذبات کو ابھارا لیکن سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے نرم گوشہ رکھا گیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی اہلکار مظاہرین کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں تھے جس کی وجہ سےآپریشن کامیاب نہ ہو سکا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 27 مقدمات درج کئے گئے جن میں 107 مظاہرین کو نامزد کیا گیا۔ نامزد 33 افراد ضمانت پر ہیں۔ آپریشن کے دوران 418 مظاہرین کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔