Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت

سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس از خود نوٹس کی سماعت
January 16, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس از خود نوٹس کی آج سماعت ہو گی۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
ادھر زینب کیس میں بڑی پیشرفت بھی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہہ شخص گرفتار کرنے کا دعویٰ ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشکوک شخص زینب کو اپنی طرف آنے کا اشارہ کرتا ہے، وہ جیسے ہی گلی میں داخل ہوتا ہے زینب اس کی طرف جاتی ہے۔
نئی فوٹیج تحقیقاتی اداروں نے فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دی۔
دوسری جانب پولیس نے ایک انتہائی اہم مشکوک شخص کو گرفتار کیا ہے جس کی شکل ملزم کی تصویر سے ملتی جلتی تھی تاہم اس کا ڈی این اے میچ نہیں ہو سکا۔
پولیس کے مطابق جائزہ لے رہے ہیں کوئی شخص علاقے سے غائب تو نہیں۔