Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز

سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز
May 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ عدالت نے زیرالتوا کیسز کی 15 روزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں زیرالتوا کیسز کی تعداد 44 ہزار 658 ہو گئی۔ یکم مئی کو زیر التواء کیسز کی تعداد 44 ہزار 462 تھی۔ یکم مئی سے 15 مئی تک 196 کیسز کا اٖضافہ ہوا۔ یکم مئی سے 15 مئی تک 366 کیسز نمٹائے اور 562 نئے کیسز کا اندراج ہوا۔