Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ میں زیر التوا معاملات، نیب نے نعیم بخاری کی خدمات حاصل کر لیں

سپریم کورٹ میں زیر التوا معاملات، نیب نے نعیم بخاری کی خدمات حاصل کر لیں
April 12, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے زیر التوا معاملات نمٹانے کیلئے نیب نے نعیم بخاری کی خدمات حاصل کر لیں۔

 سپریم کورٹ میں شہباز شریف، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے معاملات میں نعیم بخاری نیب کے وکیل ہوں گے۔ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن نعیم بخاری کی معاونت کرے گا۔

 معروف قانون دان نعیم بخاری نے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے سیاست میں قدم رکھا تھا۔ نعیم بخاری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو افطار ڈنر پر اپنے گھر بلا کرعہدو پیماں کر ڈالے تھے۔ افطار ڈنر میں عمران خان اور نعیم بخاری کے مشترکہ دوست بھی شریک ہوئے تھے۔

 اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ نعیم بخاری کی شمولیت پر خوشی ہوئی۔ نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ایک ہی مرد حق نظر آیا جو مجھے پسند کرتا ہے وہ عمران خان کا ساتھ دے۔

 سرکاری بینک کے وکیل نعیم بخاری نے نمر مجید کا دھمکیوں کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔ نعیم بخاری نے عدالت کے سامنے انکشاف کیا تھا کہ انہیں نمر مجید کا تکبر سے بھرا خط موصول ہوا ۔ نعیم بخاری نے کہا کہ  خط کے ذریعے کہا گیا ہماری چینی چوری کر کے ہم پہ ہی پابندی لگائی گئی ،یہ بھی کہا گیا کہ آپ چیف جسٹس کے کافی قریب ہو ،اومنی گروپ کی جانب تاریخ  کے بدلے دو کروڑ روپے کی پیش کش بھی کی گئی اور کہا گیا کہ چیف جسٹس کوجا لینے دیں پھر معاملہ سنبھال لیں گے ۔