Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ میں خواجہ برادران ضمانت کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں خواجہ برادران ضمانت کیس سماعت کیلئے مقرر
February 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ضمانت کیس سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔ جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق ضمانت کیس سماعت کر ے گا۔ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 24 فروری کو ضمانت کیس کی سماعت کرے گا۔