Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراضات عائد

سپریم کورٹ میں خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراضات عائد
February 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اپیل پر اعتراضات لگا دیے۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار اور پرویز مشرف کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف ایڈووکیٹ توفیق آصف نے عدالت عظمی میں اپیل دائر کی تھی جس پر رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے ۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے ایک تو درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، دوسرا اپیل کیساتھ منسلک سرٹیفیکیٹ قواعد کے مطابق نہیں بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے چیف جسٹس نے اپیل کو اعتراضات کیساتھ سماعت کے لیے عدالت میں لگانے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بھی کھلی عدالت میں سماعت ہو گی۔