Monday, May 6, 2024

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس 31 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس 31 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
January 4, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی 31 دسمبر کو سماعت ہو گی۔ فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ اور جعلی بنک اکاونٹس اسکینڈل سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا۔ عدالت نے اومنی گروپ کے انور مجید، عبد الغنی مجید اور نمر مجید سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت عظمی میں اصغر خان عملدرامد کیس بھی 31 دسمبر کو سنا جائیگا۔  چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا جس کیلئے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف ائی اے کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ امریکہ میں سابق پاکستان سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق کیس بھی اسی دن کی کاز لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ وزارت داخلہ، خارجہ ایف آئی اے حکام عدالت کو ملزم کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ آئندہ ہفتے سابق صدر کو سپریم کورٹ میں ایک اور کیس کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے این آر او کیس چار جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور پرویز مشرف کے وکلا کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔