Saturday, May 4, 2024

سپریم کورٹ میں بے نظیر کے قتل کے حوالے سے دائر درخواست خارج

سپریم کورٹ میں بے نظیر کے قتل کے حوالے سے دائر درخواست خارج
July 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کے حوالے سے جاری اقوام متحدہ کی رپورٹ پر عمل در آمد کے حوالے سے دائر درخواست پر اعتراض لگا کر خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس جواد ایس خواجہ کے چیمبر میں بے نظیر بھٹو قتل کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے بے نظیر بھٹو کی جانب سے بیان کردہ سیاسی شخصیات کے ناموں کو بھی قتل کی تفتیش میں شامل کرنے کی استدعا کی ہے۔ تاہم عدالت نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست سماعت کے لیے نامنظور کردی۔ اس سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے بھی اعتراضات عائد کیے گئے تھے۔