سپریم کورٹ میں بھاگ ناڑی میں آلودہ پانی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں بھاگ ناڑی بلوچستان میں آلودہ پانی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ، سماعت 10 جنوری کو ہو گی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل، چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت بلوچستان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، چیف جسٹس نے آلودہ پانی کے متعلق 92 نیوز کی رپورٹ پر معاملے کا نوٹس لیا تھا۔
https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%88%d9%84%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9%db%8c-%d9%82%d9%84%d8%aa%d8%8c%d8%b9%d9%88%d8%a7/
اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک بڑی نعمت پانی ہے ، جس پر انسان کی بقا اور حیات موقوف ہے لیکن بلوچستان کی تحصیل بولان کے شہر بھاگ ناڑی میں صاف پانی کی تلاش جان جوکھوں کا کام ہے ۔
چینل 92 نیوز نے گزشتہ ماہ بھاگ ناڑی کے مکینوں کے زندگی کی جستجو کیلئے وہ حالات نشر کئے کہ دیکھنے والے کانپ اٹھے ، چیف جسٹس پاکستان نے معاملے کا از خود نوٹس لیا۔
https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%88%d9%84%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%84%d9%88%da%af-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d8%a7%d9%86%d9%88%d8%b1-%d8%ac%d9%88/
بھاگ ناڑی میں گدھے کی مدد سے چلائی جانے والی بڑی ٹینکیوں میں انسان کیلئے پانی لےجاتا دکھایا گیا ، پانی جس میں کیڑے اور بڑی بڑی جڑی بوٹیاں دیکھ کر دیکھنے والوں کے بھی رونگٹے کھڑے ہو گئے ، یہی پانی پی کر بھاگ ناڑی کے مکین اپنی پیاس بجھاتے ہیں ۔
معاملہ 92 نیوز نے اٹھایا تو ملک کے سب سے بڑی عدالت نے نوٹس لیکر کیس کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ۔
https://urdu.92newshd.tv/%d8%a8%d9%84%d9%88%da%86%d8%b3%d8%aa%d8%a7%d9%86-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d8%ad%d8%b5%db%8c%d9%84-%d8%a8%da%be%d8%a7%da%af-%d9%86%d8%a7%da%91%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%be%d8%a7%d9%86%db%8c-%da%a9/