Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے بارے کیس کی سماعت ‏

سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے بارے کیس کی سماعت ‏
April 16, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری فنانس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو طلب کرلیا۔

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تینر کنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ فنڈز کی وجہ سے منصوبے پر کام نہیں رکنا چاہئے، پراجیکٹ کے راستے میں جو آئے اسے ٹریک کا حصہ بنادیا جائے۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ تعمیراتی کمپنیاں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گی تو پھر کہیں اور جائیں گی، منصوبے پر کام نہیں ہوگا تو معاملہ نیب کو بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ کام نہ ہونے سے منصوبے میں تاخیر ہورہی ہے، تعمیراتی کمپنیوں نے 15 اپریل تک کام مکمل کرنا تھامگر  اپنی یقین دہانی پوری نہیں کی۔

عدالت نے سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔