Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ میں آج میگا منی لانڈرنگ کیس، حسین حقانی اور اصغر خان کیسز کی سماعت ہو گی

سپریم کورٹ میں آج میگا منی لانڈرنگ کیس، حسین حقانی اور اصغر خان کیسز کی سماعت ہو گی
December 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں آج اہم مقدمات کی سماعت ہوگی۔ میگا منی لانڈرنگ کیس، حسین حقانی کی وطن واپسی اور اصغر خان کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار اورجسٹس اعجاز الاحسن پرمشتمل دو رکنی بینچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا منی لانڈرنگ اور جعلی بنک اکاونٹس اسکینڈل کی سماعت کرے گا۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ، ارکان، آصف علی زرداری، فریال تالپور، ملک ریاض، اٹارنی جنرل، اومنی گروپ کے انور مجید، عبد الغنی مجید اور نمر مجید سمیت دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔ عدالت عظمی میں اصغر خان عملدرامد کیس بھی آج دسمبر کو سنا جائیگا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سماعت کرے گا جس کیلئے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف ائی اے کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ امریکہ میں سابق پاکستان سفیر حسین حقانی کی وطن واپسی سے متعلق کیس بھی اسی دن کی کاز لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ وزارت داخلہ، خارجہ ایف آئی اے حکام عدالت کو ملزم کی وطن واپسی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔ آئندہ ہفتے سابق صدر کو سپریم کورٹ میں ایک اور کیس کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ نے این آر او کیس چار جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔۔۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔۔۔ سابق صدرور۔۔۔ آصف علی زرداری اور  پرویز مشرف کے وکلاو کو نوٹسز جاری کردئیے گئے۔