Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ ، میڈیا لاجک کی جانب سے ریٹنگ کی اجازت دینے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ ، میڈیا لاجک کی جانب سے ریٹنگ کی اجازت دینے کی استدعا مسترد
September 5, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے میڈیا لاجک کی طرف سے ریٹنگ کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی ، کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا لاجک کی اجارہ داری نہیں چلنے دیں گے، آئندہ سماعت پر فرانزک آڈٹ کیلئے کارروائی کریں گے ، ضرورت پڑی تو  بند بھی کردیں گے ۔  عدالت نے مسابقتی کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سلمان دانش پر فرد جرم عائد کرینگے، ایک کمپنی پی بی اے کی ملی بھگت سے سارا کام کررہی تھی،پی بی اے اور میڈیا لاجک کی اجارہ داری کے خاتمے سے ہی ریٹنگ کا مسئلہ حل ہو گا۔ چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا لاجک والے انہیں سفارشیں کرواتے ہیں،چیف جسٹس کے  استفسار کرنے پر سلمان دانش نے بتایا کہ گزشتہ سال 226 ملین  کا بزنس کیا  ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔