Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

سپریم کورٹ : مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی کی نااہلی کا فیصلہ برقرار
March 25, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری عبدالوحید کی کی اناہلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ الیکشن ٹربیونل نے عبدالوحید چودھری کو دو شناختی کارڈ رکھنے پر نا اہل قرار دیا تھا جسے انہوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی عبدالوحیدچودھری کی الیکشن ٹریبونل کےفیصلے کےخلاف اپیل خارج کردی اورالیکشن ٹربیونل کی طر ف سے  دو شناختی کارڈ رکھنے پر نا اہل قراردیے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عبدالوحید چودھری پی پی ایک سو بانوےملتان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے مخالف امیدوارعبدالجبارکی درخواست پرعبدالوحید چودھری کی نااہلی کا فیصلہ دیا۔ عبدالوحید چودھری پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات تھے۔