Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ ، مراد علی شاہ کیخلاف اقامے کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ ، مراد علی شاہ کیخلاف اقامے کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست مسترد
January 23, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے خلاف اقامے  کی بنیادی پر نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ۔ شہری نے وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف اقامے کی بنیاد پر نا اہلی کی درخواست دائر کی تھی ۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی اور درخواست مستر د کر دی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے ریٹرننگ افسر کے حکم کو قانونی فورم پر چیلنج نہیں کیا،نا اہلی کے لئے براہ راست ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ  درخواست گزار  مراد علی شاہ کا سیاسی حریف ہے ، صرف سیاسی حریف ہونے سے کسی کی نیک نیتی ظاہر نہیں ہوتی ، ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ بالکل درست کیا۔