Friday, May 17, 2024

سپریم کورٹ متحد ادارہ، کوئی جج فیصلہ لکھے تو وہ عدالت عظمیٰ کا ہوتا ہے، چیف جسٹس

سپریم کورٹ متحد ادارہ، کوئی جج فیصلہ لکھے تو وہ عدالت عظمیٰ کا ہوتا ہے، چیف جسٹس
November 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ایک متحد ادارہ ہے اگر کوئی جج فیصلہ لکھتا ہے تو فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ چند ججز نے دلیرانہ فیصلہ لکھا اور چند نے ڈر کر لکھا یہ غلط ہے، متنازعہ باتوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے۔