Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ ،شہری علاقوں میں زمین کےانتقال پر پٹوارخانوں کے کردار پر پابندی عائد

سپریم کورٹ ،شہری علاقوں میں زمین کےانتقال پر پٹوارخانوں کے کردار پر پابندی عائد
January 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے عوام پر بڑا احسان کردیا ،شہری علاقوں میں زمین کے انتقال پر پٹوار خانوں کے کردار پر پابندی عائد کر دی ، ،عدالت نے زمینوں کے زبانی انتقال پر بھی پابندی عائد کردی۔ چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ دنیا چاند پر چلی گئی ہے ، پنجاب میں زبانی  زمین کے  انتقال ہو رہےہیں۔ سپریم کورٹ نے شہری علاقوں کے لوگوں کی پٹواریوں سے جان چھڑا دی، پٹوار خانے کا کام صرف ریکارڈرکھنے تک محدود کردیا، ،زمین کا انتقال ٹرانسفر آف لینڈ اینڈ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ہوگا،عدالت عظمیٰ نے از خود نوٹس کیس میں مختصر حکم سنا دیا۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ لاہور میں انتقال بند کر دیتے ہیں ، جب انتقال نہیں ہوں گے تو پیسے لینے والے خود ہی مر جائیں گے ، دنیاچاند پر چلی گئی ،یہاں زمین کی ڈبل سیل ڈیڈ ہو رہی ہے ،حکومت نے آج تک ذمہ داری پوری نہیں کی ۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ زمین خریدار کو پٹواریوں کے پاس انقال کے لئے جانے کی ضرورت؟، انتقال ڈیجیٹل انداز میں ہونا چاہئے ۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔