Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ ، شہباز شریف ، فوادحسن کی ضمانت منسوخی کیخلاف نیب کی درخواست ‏منظور

سپریم کورٹ ، شہباز شریف ، فوادحسن کی ضمانت منسوخی کیخلاف نیب کی درخواست ‏منظور
April 18, 2019

اسلام آباد (92 نیوز)سپریم کورٹ میں آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جہاں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست منظور کر لی گئی ۔

آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے خلاف نیب اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔

جسٹس عظمت سعید  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ نیب کی جانب سے وکیل نعیم بخاری پیش ہوئے  اور التواء کی درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ شہباز شریف پر الزام کیا تھا ، تو وکیل نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈقرار دے دیا ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ ہائی کورٹ نے ضمانت کے کیس میں الزامات ہی مسترد کر دئیے اور قرار دیا کہ تمام ٹھیکے میرٹ پر دئیے گئے ،جس پر وکیل نیب نے کہا ہائیکورٹ کے ججز نے اپنا عدالتی ذہن استعمال نہیں کیا، ضمانت کا نتیجہ جلد بازی میں اخذ کیا ، عدالتی فیصلے سے ٹرائل بری طرح متاثر ہوگا۔

وکیل نیب نے اپنے دلائل میں ملزمان پر الزامات کی تفصیلات بھی پیش کیں اور سوال اٹھایا کہ احد چیمہ جیل میں ہے تو شہباز شریف اور فواد حسن فواد باہر کیسے رہ سکتے؟ ۔ پیراگون کے ندیم ضیاء اور کامران کیانی مفرور ہیں جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ آشیانہ اسکیم پر عمل پی ایل ڈی کمپنی نے کرانا تھا وزیر اعلیٰ کمپنی کے معاملات میں مداخلت کیوں کرتے رہے۔

عدالت نے نیب اپیلوں کو سماعت کیلئے منظور کرلیا ، شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو 2 مئی کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔