Thursday, April 25, 2024

سپریم کورٹ، شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی بیچنے کی مشروط اجازت

سپریم کورٹ، شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی بیچنے کی مشروط اجازت
August 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے شوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی بیچنے کی مشروط اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نے کیس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا تے ہوئے 15 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے۔

چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکومتی اپیل کی سماعت پر سپریم کورٹ نے کہا، قیمتوں، نفع نقصان کا تعین کرنا عدلیہ کی ذمہ داری نہیں۔

سپریم کورٹ نے کہا، ہائی کورٹس کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت غیر متعلقہ حدود میں داخلے کے مترادف ہے۔ عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔