Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ شریف خاندان کی سزا معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت کل کرے گی

سپریم کورٹ شریف خاندان کی سزا معطلی کے خلاف اپیل کی سماعت کل کرے گی
October 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں نیب کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایون فیلڈ میں سزا معطلی کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بنچ کل سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نیب کی اپیل پر بنچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں خصوصی بنچ کل ڈیڑھ بجے اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ خصوصی بنچ میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطل کر دی تھی جس کے بعد تینوں کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس میں نیب نے موقف اپنایا تھا کہ ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس مقدمہ کے شواہد اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا عدالت عظمیٰ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔