Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ سے تابوت نہیں فیصلےنکلتے ہیں : رانا ثناءاللہ

سپریم کورٹ سے تابوت نہیں فیصلےنکلتے ہیں : رانا ثناءاللہ
March 20, 2017
فیصل آباد(92نیوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کی باتیں ایسی ہی ہیں جیسے چور مچائے شوربتایا جائے کہ لاڑکانہ میں 17 ارب کہاں پر خرچ ہوئے۔ سرپم کورٹ سے تابوت نہیں فیصلے نکلتے ہیں اور تابوت نکلے تو بنی گالہ اور لالہ حویلی سے نکلیں گے۔ تفصیلات کےمطابق مستحقین میں فیصل آباد میں ضلع کونسل ہال میں  زکوٰۃ چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں  میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب نے پپیلز پارٹی اور تحریک انصاف کو خوب نشانے پر رکھا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم کو طلب نہیں کیا گیا تحریک انصاف اور شیخ رشید کو روزانہ نئے خواب آتے ہیں سپریم کورٹ سے تابوت نکلنے کی باتیں توہین عدالت کے مترادف ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کے خلاف انکوائری شروع ہوئی تو وہ بیرون ملک بھاگ گئے تھے اب واپس آئے ہیں تو نیب کو جواب دیں۔ سندھ میں اربوں روپے کن کاموں پر خرچ ہوئےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تلاش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود ہر کرپشن کا کوئی الزام نہیں تھا۔ صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ 2018ء میں دھرنوں پر نہیں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملے گا۔ پی ٹی آئی اور راولپنڈی کا ریلوکٹا 2014ء سے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔