Thursday, May 9, 2024

سپریم کورٹ، سندھ حکومت کو امل کے والدین کو دس لاکھ امداد دینے کی ہدایت

سپریم کورٹ، سندھ حکومت کو امل کے والدین کو دس لاکھ امداد دینے کی ہدایت
February 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے امل عمر ہلاکت ازخود نوٹس نمٹا دیا۔ عدالت نے سندھ حکومت کو امل کے والدین کو دس لاکھ روپے امداد دینے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے حکم صادر کیا کہ امداد امل کے والدین اور راہ امل ٹرسٹ کو برابر تقسیم کی جائے،  پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کو انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کا بھی حکم دیا۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے سندھ پولیس کے حوالے سخت آبزرویشنز دی، ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو علم ہی نہیں کہاں گولی چلانی ہے کہاں سے نہیں، پولیس میں آفیسرز کا کام ہے کانسٹبلری کا نہیں، حکمہ بدنام ہونے پر کانسٹیبل کو کوئی فکر نہیں ہوتی۔ پولیس کو سب معلوم ہوتا ہے سٹریٹ کرائم میں کون ملوث ہے۔