Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر وکیل کی پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش ناکام

سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر وکیل کی پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی  کوشش ناکام
August 25, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر وکیل نے پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی  کوشش کی جسے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ناکام بنا دیا۔ پولیس نے متاثرہ وکیل کو حراست میں لے کر تھانہ پرانی انارکلی منتقل کر دیا۔ متاثرہ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پبلک سروس کمیشن  کے امتحان میں میرٹ پر آنے کے باجود اسے ڈسٹرکٹ پراسکیوٹرتعینات نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان نے لاہورمیں اشتہاری بورڈز فوری طور پر اتارنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اشتہاری بورڈ خود ہی اتار لئے جائیں ورنہ ہم بنچ تشکیل دے دیتے ہیں۔ شہر کو صاف رکھنا لارڈ مئیر کی ذمہ داری ہے۔ ادھر چیف جسٹس نے وارثت میں بہنوں کو حق نہ دینے کے کیس میں وہاڑی  کی خاتون کو گیارہ سوچھبیس کنال اراضی پر قبضہ دینے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے بھائی کومخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ بتائیں کس قانون کے تحت آپ نے بہن کو اسکا حق نہیں دیا۔ آپ زمین کو قبر میں ساتھ لیکر نہیں جاسکتے، ایک ہفتے میں بہن کا حق دیں۔