Sunday, May 12, 2024

سپریم کورٹ، خیبرپختونخوا ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ، خیبرپختونخوا ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار
January 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے کے پی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیصلے کے لیے پشاور ہائی کورٹ بھجوا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ صرف وضاحتوں سے قانون چیلنج نہیں ہوتے۔ قانون آئین کے تحت بنتا ہے رولز آف بزنس سے نہیں۔

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی کو اسمبلی کی کارروائی پر اعتراض ہے تو اسمبلی میں جاکر شکایت کرے۔

جسٹس اعجازلاحسن نے کہا کہ جب قانون پر گورنر کے دستخط ہوگئے تو معاملہ ختم ہوگیا۔ قانون سازی میں کسی کا موقف سننے کا تصور نہیں ہے۔