Friday, March 29, 2024

سپریم کورٹ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےمقدمات تاخیرسےدائرکرنے پربرہم

سپریم کورٹ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےمقدمات تاخیرسےدائرکرنے پربرہم
August 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مقدمات تاخیر سے دائر کرنے پر برہم ہو گئی ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ سب سے زیادہ زائد المیعاد مقدمات کے پی کے سے آتے ہیں، یہ دانستہ  تاخیر کی جاتی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے محمد احسن کے خلاف خیبرپختونخواہ حکومت کی اپیل پر سماعت کی او ر ریمارکس دیے کہ  45 دن بعد اپیل دائر کرنے کا کیا جواز ، سب سے زیادہ زائد المیعاد مقدمات خیبرپختونخوا سے آتے ہیں، یہ دانستہ اور جان بوجھ کر تاخیر کی جاتی ہے۔ عدالت کی رائے ہے کہ وزیر اعلٰی نے جو لاء کمیٹی بنائی ہے اس پر نظر ثانی کی جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے آگاہ کیا کہ لاء کمیٹی کی سربراہی خود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کر رہے ہیں ، عدالت کے سامنے پرانے مقدمات میں ہی تاخیر سامنے آ رہی ہے، لا کمیٹی کی تشکیل کے بعد اب مقدمات بروقت داخل ہو رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ  چیف جسٹس صاحب سمجھتے ہیں کے پی کے والے جان بوجھ کر تاخیر کرتے ہیں ، عدالت نے محد حسن کے خلاف اپیل زائد المعیاد ہونے پر خارج کر دی ۔