Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ ، بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم بری

سپریم کورٹ ، بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم بری
January 23, 2019
سپریم کورٹ ( 92 نیوز) سپریم کورٹ نے بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم احمد علی کو ساڑھے نو سال بعد بری کردیا، جہلم میں شہری کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو بھی رہائی مل گئی، عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف مقدمات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ بھکر میں اہلیہ رخسانہ بی بی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم احمد علی کو ساڑھے نو سال بعد رہائی کا پروانہ مل گیا ، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بریت کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے ہائی کورٹ کی عمر قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ، عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے کے گواہ جائے وقوعہ سے میلوں دور رہتے ہیں، بچوں کو بھی شامل تفتیش نہیں کیا گیا اور مقدمہ دوسرے تھانہ کی حدود میں درج کیا گیا ۔ عدالت نے 2011 میں منگہ جہلم میں اظہر حسین کو قتل کرنے میں الزام میں گرفتار ملزم وجاہت حسین شاہ کو بھی رہائی کردیا ۔سپریم کورٹ نے  ہائی کورٹ کا بریت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ ثابت کرنے میں ناکام رہا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق اظہر حسین شاہ کی موت دل کے عارضہ سے ہوئی۔