Sunday, September 8, 2024

سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات مکمل کروانے کیلئے سوموٹو ایکشن لے

سپریم کورٹ بلدیاتی انتخابات مکمل کروانے کیلئے سوموٹو ایکشن لے
January 10, 2016
کراچی(92نیوز)ایم کیوایم نے بلدیاتی نظام فعال نہ کئے جانے پر الیکشن کمیشن پاکستان اور صوبائی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی کال دے دی ۔ متحدہ قومی موومنٹ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی انتخابات مکمل کروانے کے لیے سوموٹو ایکشن لیا جائے۔ تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے نامزد میئر اور منتخب بلدیاتی نمائندوں اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا  کہ  بلدیاتی انتخابات کے بعد سندھ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی وزیر بلدیات نے نمائشی صفائی مہم شروع کررکھی ہے اور بلدیاتی معاملات میں غیر قانونی طور پر مداخلت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے بلدیاتی نظام مکمل ہونے میں نو ماہ کا عرصہ لگے گا  فاروق ستار نے اگلے 48 گھنٹو ں میں صوبائی الیکشن کمیشن کے باہر دھرنے کا اعلان بھی کیا۔ فکس اٹ مہم کےبارے میں انہوں نے کہا کہ عالمگیرخان کی مہم کے پیچھے کیا مقاصد ہیں وہ بھی دیکھیں جائیں ۔