Saturday, April 27, 2024

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات،امان اللہ کنرانی صدر منتخب،غیر حتمی نتائج

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات،امان اللہ کنرانی صدر منتخب،غیر حتمی نتائج
October 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے امان اللہ کنرانی صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی احمد کرد کو شکست  کا سامنا کرنا پڑا ، علی احمد کرد نے امان اللہ کنرانی کو ان کے کیمپ میں جا کر مبارکباد  بھی دی ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق جیتنےو الے امیدوار  امان اللہ کنرانی نے سپورٹ کرنےو الے وکلاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔