Thursday, March 28, 2024

سپریم کورٹ باراور پاکستان بار کونسل نے ٹی اوآرز پر پارلیمانی کمیٹی کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دے دیا

سپریم کورٹ باراور پاکستان بار کونسل نے ٹی اوآرز پر پارلیمانی کمیٹی کو دو ہفتوں کا الٹی میٹم دے دیا
May 21, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاناما لیکس کے معاملے پر ملک بھر کی وکلا تنظیمیں سر جوڑ کر بیٹھ گئیں،  سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے ٹی او آرز پر پارلیمانی کمیٹی کو  دو ہفتوں کا الٹی میٹم دے دیا  فروغ نسیم کہتے ہیں چیف جسٹس پاناما معاملے پر از خود نوٹس لیں ورنہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق پانامہ لیکس معاملے پرملک بھر کی  وکلا تنظیموں کا کنونشن اسلام آباد میں ہوا صدر سپریم کورٹ بار علی ظفر کا خطاب میں کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف وکلا اٹھ کھڑے ہوں، ضرورت پڑی تو بہت جلد کرپشن کے خلاف وکلا سڑکوں پہ آئیں گے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کیا جمہوریت کرپشن کا لائسنس ہے، سپریم کورٹ پاناما معاملے پر از خود نوٹس لے۔ کنونشن میں سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار نے نئے مشترکہ ٹی او آرز تجویز کردیئے، جس میں کمیشن کو اپنا ضابطہ کار خود طے کرنے اور حاضر یا ریٹائرڈ ججز پر مشتمل کمیشن کو سول عدالت کے اختیارات دینے کی شرط رکھی گئی ہے۔وکلا نے 13 نکاتی ٹی او آرز کو تسلیم کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کو دو ہفتے کا وقت دیا ہے۔