Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون صدر منتخب

سپریم کورٹ بار الیکشن، عاصمہ جہانگیر گروپ کے احسن بھون صدر منتخب
October 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب رہا، احسن بھون 1548 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے، حامد خان گروپ کے لطیف کھوسہ نے 920ووٹ لیے۔

سپریم کورٹ بار الیکشن میں عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار احسن بھون نے پشاور سے 90 ووٹ، ملتان سے 95، حیدرآباد سے 28، ایبٹ آباد سے 28، ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، سکھر سے 26 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

حامد خان گروپ کے امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے پشاور سے 61 ووٹ، ملتان سے 71، حیدرآباد سے 21، ایبٹ آباد سے 11، ڈیرہ اسماعیل خان سے 19، سکھر سے 6 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر رہے۔