Wednesday, April 24, 2024

سپریم کورٹ بار الیکشن: حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ آمنے سامنے

سپریم کورٹ بار الیکشن: حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ آمنے سامنے
October 29, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جاری ہیں۔ وکلاءآئندہ سال کے لئے نئی قیادت کا انتخاب کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی قیادت کیلئے ملک بھر سے دو ہزار چھے سو ستانوے وکلاءحق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی روایتی حریف حامد خان اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔ صدارت کے عہدے کیلئے حامد خان گروپ، پیر کلیم جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ علی ظفر کی حمایت کررہا ہے۔ سیکرٹری کی سیٹ کے لیے آفتاب باجوہ اور اسد منظور بٹ آمنے سامنے ہیں جبکہ نائب صدر کے لیے ایک خاتون وکیل تابندہ اسلام انتخابی معرکہ میں حصہ لے رہی ہیں جن کا مقابلہ بختیار سیال سے ہو رہا ہے۔ مجموعی طور پر چوبیس امیدوار مختلف عہدوں کیلئے قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ لاہور میں کاسٹ کئے جائینگے۔