Friday, April 26, 2024

سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور

سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل منظور
January 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھانے کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرسردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک نے سپریم کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے سے متعلق تحریک پیش کر دی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد میں جے یو آئی ف ایک بار پھر رکاوٹ بن گئی۔
پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے سے متعلق بل پر جے یو آئی نے ناراضی کا اظہار کیا۔
جے یو آئی ف کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے رپورٹ پیش کرنے کے دوران کورم کی نشاندہی کر کے فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کروانے کی ناکام کوشش کی۔
اجلاس کے دوران گنتی کی گئی تو کورم پوا نکلا۔ نعیمہ کشور نے فاٹا اصلاحات میں ترمیم پیش کی جسے حکومت کی مخالفت کے باعث مسترد کر دیا گیا جس پر نعیمہ کشور نے اگلی ترمیم احتجاجاً واپس لے لی۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانا ایک بہترین فیصلہ ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ اگلے سیشن میں فاٹا انضمام کا بل بھی ایوان میں لایا جائے۔
جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ ..