Friday, April 19, 2024

سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے سے زائد کے عطیات جمع

سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے سے زائد کے عطیات جمع
March 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ اور وزیراعظم کے دیامر بھاشا ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے سے زائد کے عطیات جمع ہو گئی۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہیں ڈیم پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ پانی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر ایک نے اپنا حصہ ڈالا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ اکھٹا کرنے کی مہم پر عوام نے لبیک کہا اور بھرپور حصہ ڈالا۔ وزیراعظم پاکستان عمران نے ڈیم فنڈ کے لیے 10 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ سابق چیف جسٹس نے بھی ستائش کی۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بھی خوشی سے نہال ہیں۔ 92نیوز سے خصوصی گفتگو میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار  نے اللہ کا شکر  ادا کرتے ہوئے کہا پانی کے  مسئلے پر قابو پانے کےلیے اپنی مدد آپ کے تحت ہر ایک نے حصہ ڈالا جو خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ کی مہم میں پوری قوم نے شرکت  کی۔ عوام کو آگاہی دی جائے کہ ڈیم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ سابق چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یقین ہے ملک کی ترقی میں بھی لوگ اپنا  بھرپور حصہ ڈالیں گے۔