Monday, May 13, 2024

سپریم کورٹ الیکشن نتائج میں طویل تاخیرکرسکتی ہے، ٹرمپ

سپریم کورٹ الیکشن نتائج میں طویل تاخیرکرسکتی ہے، ٹرمپ
October 31, 2020
مشی گن / وسکانسن (92 نیوز) امریکا میں صدارتی الیکشن کیلئے انتخابی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن نتائج میں طویل تاخیرکرسکتی ہے۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن اوروسکانسن میں بڑی ریلی سے خطاب کیا، ٹرمپ نے کہا کہ سپریم کورٹ الیکشن نتائج میں طویل تاخیرکرسکتی ہے، آپ سب دیکھیں گے ہم بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔ امریکی صدر نے کورونا سے نمٹنےسے متعلق تنقید کو بھی مسترد کردیا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں امریکا کورونا وائرس کی ویکسین تیارکرلے گا۔ ادھر ریاست وسکانسن کے شہر گرین بے میں شرکاء نے کورونا کو شکست دینے پرٹرمپ کیلئے سپر مین کے نعرے لگائے، سپرمین کے نعرے سن کر امریکی صدرٹرمپ کھلکھلا کرہنس پڑے۔