Saturday, April 20, 2024

سپریم کورٹ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

سپریم کورٹ، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا
November 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔عدالت نے آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر مملکت کو نوٹس جاری کردئیے۔ چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری  کردیا گیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، عدالت نے مدعی کی درخواست واپسی کی استدعا مسترد کرکے معاملے کو از خود نوٹس میں تبدیل کیا۔ سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سمیت تمام فریقین کو بھی نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کو آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیار نہیں، آرمی چیف تعینات کرنے کا اختیار صدر کا ہے۔ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فکیشن 19 اگست کو جاری کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کرلی۔ ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر قانون پر تنقید کی خبر سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیدی۔