Saturday, April 27, 2024

سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف ریفرنس خارج کر دیا

سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن ارکان کیخلاف ریفرنس خارج کر دیا
November 2, 2015
اسلام آباد (92نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ ریفرنس دائر کرنے والے گوہر نواز سندھو کو تحریک انصاف نے اس معاملے پر سپورٹ نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ گوہر نواز سندھو کے ریفرنس کو سکروٹنائز کرکے اسے ناقابل سماعت قرار دیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کے خلاف تحقیقات کا بھرپور مطالبہ تو کیا جاتا رہا تاہم ریفرنس دائر کرنے والے گوہر نواز سندھو کو تحریک انصاف نے اس معاملے پر سپورٹ نہیں کیا اور لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ ریفرنس کی درخواست میں گوہر نواز سندھو نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل چاروں صوبائی سیکرٹری الیکشن کمیشن اور مرکزی سیکرٹری الیکشن کمیشن کو عہدوں سے ہٹائے۔ ان تمام افراد کے خلاف تحقیقات کی استدعا کی گئی تھی۔ اس سے قبل گوہر نواز سندھو وزیر اعظم نواز شریف کی آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی درخواست بھی دائر کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے۔