Thursday, April 25, 2024

سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ

سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ
June 28, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیاد پر دائر درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ  پرائیویٹ ڈاکٹرز کی رائے حتمی نہیں تسلیم کی جاسکتی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ فیصلے کے مطابق نوازشریف نے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی کوئی درخواست دائر نہیں کی۔ میڈیکل رپورٹس پرائیوٹ ڈاکٹرز کی رائے پر مشتمل تھیں۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔ کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ جیل میں مناسب طبی سہولیات ملنے پر ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔ قیدیوں کے رولز کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ میڈیکل بورڈ کو معاملہ بھجوا سکتا ہے۔ تفصیلی فیصلہ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا۔