Saturday, April 27, 2024

سپرنٹنڈنٹ جیل نے نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کی خبر کی تردید کر دی

سپرنٹنڈنٹ جیل نے نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کی خبر کی تردید کر دی
July 25, 2019
 لاہور (92 نیوز) سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر نے نوازشریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لینے کی خبر کی تردید کردی۔ سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل اعجاز اصغر نے کہا کوئی احکامات دیے گئے نہ ہی کوئی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ جیسے ہی کوئی تحریری احکامات ملیں گے اس کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ جیل میں نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی واپس لیے جانے کی خبر درست نہیں۔ ان کے پہلے آئی جی جیل خانہ جات نے بھی واضح کیا کہ نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی ہٹانے کی خبر بے بنیاد ہے۔ نواز شریف کو ملنے والی سہولیات میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ انہوں نے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی ایسے احکامات ملنے کی تردید کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئےاعلان کیا تھا کہ وہ وطن واپس جا کر نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی نکلوا دیں گے۔