Monday, May 6, 2024

سپرمین کی ایکشن، ڈرامہ اور ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”وین ڈیٹا“ کل ریلیز ہو گی

سپرمین کی ایکشن، ڈرامہ اور ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”وین ڈیٹا“ کل ریلیز ہو گی
June 11, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سپرمین کے کردارسے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار ڈین کین کی ایکشن، ڈرامہ اور ماردھاڑ سے بھرپور فلم ”وین ڈیٹا“ کل ریلیز ہوگی۔ فلم کی کہانی ایک جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں اپنی بیوی کے مارے جانے پر کچھ نیا کرتا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری جین سوسکا اور سیلویا سوسکا نے دی ہے۔ نمایاں اداکاروں میں ڈین کین کے علاوہ پاول وائٹ اور مائیکل ایکلینڈ جلوہ گر ہیں۔ ٹریلر ریلیز ہوتے ہی شائقین کو اس فلم کا شدت سے انتظار تھا تاہم کل سینما گھروں میں آنے کے بعد اس فلم کی کامیابی کا بھی اندازہ ہوجائے گا۔