Friday, April 26, 2024

سپرمشاق طیارےکاافریقی ایرواسپیس دفاعی نمائش میں شاندارفضائی مظاہرہ

 سپرمشاق طیارےکاافریقی ایرواسپیس دفاعی نمائش میں شاندارفضائی مظاہرہ
September 20, 2016
راولپنڈی(92نیوز)پاکستانی سپر مشاق طیارے نے افریقی ایرو سپیس اور دفاعی نمائش میں شاندار  مظاہرہ کر کے میلہ لوٹ لیا پاکستانی سپر مشاق طیارہ نمائش میں حاضرین کی  توجہ کا مرکز بنا رہا۔ تفصیلات کےمطابق  جنوبی افریقہ  کی پریٹوریا واٹرکلوف ایئر فورس بیس پر ہونے والے ائیر شو میں پاکستانی ساختہ سپر مشاق طیارے نے شاندار فضائی  مظاہرہ کیا اور نمائش میں موجود لوگوں سے  خوب داد وصول کی ۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد  بھی پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اسٹال پر جمع رہی اور سپر مشاق طیارے کی صلاحیتوں اور کارگردگی  میں دلچسپی دکھائی سپر مشاق طیارے کے پائلٹ نے لوگوں کو طیارے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ افریقی ممالک کے نمائندوں نےپاکستان ایئر فورس اور پیک کے ساتھ  مستقبل میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے پر بھی گفت گو کی ۔