Monday, May 20, 2024

سپرمارکیٹ پولیس کا لیاقت آباد میں گھرپرچھاپہ،مکینوں کا بدتمیزی کا الزام

سپرمارکیٹ پولیس کا لیاقت آباد میں گھرپرچھاپہ،مکینوں کا بدتمیزی کا الزام
July 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز)کراچی میں سپرمارکیٹ پولیس نے لیاقت آباد میں گھر پر چھاپہ مارا،اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ بغیر لیڈی سرچر کے گھرکی تلاشی لی اور خواتین سے بدسلوکی کی گئی،پولیس نےتمام الزامات مسترد کر دیے ۔ کراچی  میں لیاقت آباد کےرہائشی نےپولیس پر الزام عائدکیا کہ سپر مارکیٹ پولیس نے بغیر لیڈی سرچر کےگھر میں گھس کر  خواتین سے بدسلوکی  کی۔  گھرمیں موجود سامان تہس نہس کردیااور الماری سےرقم بھی لوٹ لی اور ان کےداماد عابد کو گرفتار کرلیا۔ سپر مارکیٹ پولیس نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار عابد عرف راجہ منشیات فروش  اور اس سے 400گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے۔ ملزم کو ریکی کے بعد گھر کے دروازے سے گرفتار کیا، مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ادھر اہل خانہ نے اعلیٰ افسروں سے واقعہ کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنےکی اپیل کی ہے۔