Friday, April 26, 2024

سپربائیک چیمپئن شپ ، مجموعی برتری پر برٹش رائیور کاقبضہ

سپربائیک چیمپئن شپ  ، مجموعی برتری پر برٹش رائیور کاقبضہ
June 25, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکا میں سپر بائیک چیمپئن شپ کے زبردست مقابلے جاری ہیں ، بائیکرز نے شاندار پرفارمنس سے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے ،جوناتھن ریا  جیت کے ٹریک پر گامزن  ہیں  اسٹار بائیکر نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی  ،برٹش ڈرائیور نے مجموعی برتری پر بھی قبضہ جما لیا۔ امریکا میں سپر بائیک ریس کا دلچسپ ایونٹ جاری  ہیں جن میں ماہر رائیڈرز نے  زبردست ایکشن دکھائے  ،  بائیکرز نے رفتار کے ساتھ کنٹرول کا بھی شاندار مظاہرہ کیا ،جان ہتھیلی پر رکھے ڈرائیورز نے   کما ل مہارت دکھائی  ، حیران کن  کارکردگی  دیکھنے والے بھی داد دیے بغیر نہ رہ پائے۔ جوناتھن ریا نے عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے   کامیابی سمیٹی ، برٹش ڈرائیور  نے شاندار جیت کیساتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں مجموعی برتری بھی حاصل کر لی۔