Saturday, May 4, 2024

سپرایٹ ٹی ٹونٹی:کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے ہرادیا سرفراز احمد مرد میدان

سپرایٹ ٹی ٹونٹی:کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے ہرادیا سرفراز احمد مرد میدان
May 27, 2015
فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)سپر ایٹ ٹی ٹوینٹی میں کراچی ڈولفنز نے ملتان ٹائیگرز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ کراچی کے کپتان سرفراز احمد پلیئر آف دی میچ رہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں کراچی ڈولفنز نے ٹاس جیت کر ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان نے مقررہ بیس اوورز میں  نو وکٹوں پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے۔ عامر یامین سینتالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہےایک سو اڑتالیس رنز کا ہدف کراچی نے سترہ اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔