Thursday, April 25, 2024

سپر8ٹی ٹونٹی:سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولفنز کو 65رنزسے پچھاڑ دیا

سپر8ٹی ٹونٹی:سیالکوٹ سٹالینز نے کراچی ڈولفنز کو 65رنزسے پچھاڑ دیا
May 17, 2015
فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم سپر ایٹ  ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی پہلے سیمی  فائنل میں کراچی ڈولفنز کو پینسٹھ رنز سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں  کراچی ڈولفنز نے ٹاس جیت کر   فیلڈنگ  کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ سیالکوٹ سٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انیس اعشاریہ چار اوورز  میں  ایک سو سڑسٹھ رنز بنائے۔ نعمان انور تینتالیس گیندوں پر پانچ چھکوں اور نو چوکوں کی مدد سے اسی رنز بنا کر مین آف دی میچ رہے۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کی پوری ٹیم سترہ اوورز میں ایک سو دو رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کراچی ڈولفنز کی طرف سے محمد وقاص نے سب سے زیادہ  انتیس رنز بنائے۔ سیالکوٹ کے اسامہ میر اور بلال آصف نے تین تین، علی خان نے دو جبکہ  بلاول بھٹی اور سلطان احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔