Friday, March 29, 2024

سپر8ٹی ٹونٹی:سیالکوٹ سٹالینز نے دفاعی چیمپئن لاہورلائنز کو 74رنزکے بھاری مارجن سے پچھاڑ دیا

سپر8ٹی ٹونٹی:سیالکوٹ سٹالینز نے دفاعی چیمپئن لاہورلائنز کو 74رنزکے بھاری مارجن سے پچھاڑ دیا
May 18, 2015
فیصل آباد(ویب ڈیسک)سپر ایٹ ٹی ٹوینٹی کے فائنل میں سیالکوٹ سٹالینز نے دفاعی چیمپئن لاہور لائنز کو 74رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ نعمان انور پلیئر آف دی میچ رہے سیالکوٹ سٹالینز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ستانوے رنز بنائے نعمان انور ستانوے رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی ٹیم سپر ایٹ ٹی ٹوینٹی کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جو چھے بار چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے،حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران سیالکوٹ کی ٹیم ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں شامل تھی جہاں اس کے علاوہ راولپنڈی ریمز، پشاور پینتھرز اور ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ تین تین میچز کھیلنے کے بعد  ایبٹ آباد کے سوا تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر تھے تاہم سب سے زیادہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیالکوٹ نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ لاہور لائنز ٹورنامنٹ کے گروپ بی کا حصہ تھی جس میں کراچی ڈالفنز، ملتان ٹائیگرز اور فیصل آباد وولوز کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ تین تین میچوں کے بعد لاہور لائنز اور کراچی ڈالفنز نے سب سے زیادہ پانچ پانچ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیالکوٹ نے سیمی فائنل میں کراچی ڈالفنز  جبکہ لاہور نے راولپنڈی ریمز کو ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔