Thursday, April 18, 2024

سپر ہیروز نے فلمی دنیا فتح کرلی

سپر ہیروز نے فلمی دنیا فتح کرلی
July 22, 2019
لاس اینجلس ( 92 نیوز) سپر ہیروز نے فلمی دنیا فتح کرلی ، کامک مووی ایونجرز اینڈ گیم نے اواتار کا سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ، امریکی باکس پر جنگل کا راجہ چھایا ہوا ہے،، دی لائن کنگ صرف تین روز میں اٹھارہ کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرکے ڈزنی کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔ سپر ہیروز کا جادو تین ماہ بھی برقرار ہے  ، ایونجرز اینڈ گیم نے فلمی دنیا میں تاریخ رقم کردی، کامک مووی دو ارب اناسی کروڑ دو لاکھ ڈالر کما کر پہلے نمبر پر آگئی ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ سائنس فکشن فلم اواتار کے پاس تھا۔ [caption id="attachment_232924" align="alignnone" width="500"] سپر ہیروز نے فلمی دنیا فتح کرلی[/caption] باکس آفس کا ہفتہ وار جائزہ لیں تو  جنگل کا راجہ چھایا نظر آتا ہے ، دی لائن کنگ کے نئے ری میک نے ریلیز  ہوتے ہی ریکارڈ قائم کردیا ، ڈزنی مووی نے صرف تین روز میں ساڑھے اٹھارہ کروڑ ڈالر کا بزنس اپنے نام کرلیا۔ ادھر سپائیڈر مین کی پھرتیاں بھی برقرار ہیں ، مارول کامکس کی سپائیڈرمین فار فرام ہوم شائقین کے دلوں پر تاحال قابض ہے ، فلم کی مجموعی کمائی ستانوے کروڑ ڈالر سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ باکس آفس میں تیسرے نمبر پر اینی میٹڈ مووی ٹوائے کا راج ہے ، نٹ کھٹ کھلونوں نے اس ہفتے مزید ایک کروڑ چھیالیس لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔