Friday, April 26, 2024

سپر ہائی وے پر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 8افراد جاں بحق

سپر ہائی وے پر وین ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 8افراد جاں بحق
November 27, 2017

حیدر آباد ( 92 نیوز ) نوری آباد کے قریب سپر ہائی وے پر وین حادثے کا شکار ہوگئی ۔ حادثے کے نتیجے میں عمرے کی ادائیگی کے بعد آبائی علاقے جانے والے 8 افراد جاں بحق ہوگئے ،
نوری آباد کے قریب کراچی سے نوشہروفیروز جانے والی وین ٹرالر سے ٹکرا گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں عمرے کی ادائیگی کے بعد آبائی گاؤں جانے والے پڈعیدن ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفی، ان کے بھائی، بھابھی، بیٹے، بھانجی اور وین ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم اور موٹر وے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا،
ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں آئی سی یو منتقل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔
جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کارروائی کے بعد آبائی علاقے کے لئے روانہ کردی گئیں۔