Friday, April 26, 2024

سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی

سپر ہائی وے پر مویشی منڈی سج گئی
July 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سپر ہائی وے  پر مویشی منڈی سج گئی ہے  جہاں ہزاروں جانور فروخت کیلئے لائے گئے ہیں  لیکن بیوپاری سہولیات کی عدم فراہمی کا شکوہ کررہے ہیں۔ کراچی میں ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی جہاں مُلک بھر سے بیوپاری اپنے جانوروں کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔ بیوپار مویشی منڈی میں جانور تو لے آئے، لیکن رواں سالنئے قوانین نے دن میں تارے دکھادیے ، مویشی منڈی میں 80 فیصد جگہ وی آئی پی قرار دے دی گئی، جہاں جگہ لینیہے تو جیب خوب ہلکی کرنی پڑے گی ۔ وی آئی پی جگہ کی قیمت ایک لاکھ پچہتر ہزار روپے تک ہے لیکن جگہ وی آئی پی ہے برائے نام  ،جہاں نہ ٹینٹ اور نہ ہی بجلی کا  کوئی نظام ۔ کراچی والوں نے بھی جانوروں کی خریداری کیلئے مویشی منڈی کا رخ کرلیا ،لیکن قیمتیں سُن کر ہوچ اڑنے لگے ۔ مویشیوں کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث شہریوں کو رواں سال جانوروں کی خریداری میں بہت محنت کرنی ہوگی ۔